سندھ میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔ مختلف اضلاع میں 13 سے 16 ستمبر کے دوران بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کا امکان ہے۔
تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، ٹھٹھہ، سجاول اور ٹنڈو محمد خان سمیت متعدد علاقوں میں بارش متوقع ہے، جبکہ سانگھڑ، خیرپور، حیدرآباد، ٹنڈو الہٰ یار، مٹیاری، شہید بینظیر آباد اور جامشورو میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ کراچی میں 14 سے 16 ستمبر کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔
حکام نے ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کو ضروری مشینری اور عملہ تیار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔






