خانپور کے شہری اور دیہی علاقوں میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے، جبکہ سرکاری نرخ نامے اور بازار میں وصول کی جانے والی قیمتوں کے درمیان بڑا فرق سامنے آیا ہے۔

مقامی مارکیٹ میں ٹماٹر 380 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے، جبکہ سرکاری نرخ 100 روپے مقرر بتایا گیا ہے۔ اسی طرح لہسن 200 روپے کے سرکاری نرخ کے مقابلے میں 400 روپے اور لیموں 120 روپے کے بجائے 250 روپے فی کلو تک فروخت کیے جا رہے ہیں۔

پھلوں میں آم کا سرکاری نرخ 200 روپے فی کلو بتایا گیا ہے، تاہم بازار میں قیمت 380 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

بڑھتی قیمتوں سے شہریوں کی قوتِ خرید متاثر ہو رہی ہے۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے قیمتوں کی نگرانی سخت کرنے، سرکاری نرخوں پر عمل درآمد یقینی بنانے اور مبینہ منافع خوری کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔