اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے بنیادی شرحِ سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیرِ صدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال، مہنگائی کے رجحان، اہم اقتصادی اشاریوں اور مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے ممکنہ معاشی اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے بعد اسٹیٹ بینک نے اعلان کیا کہ موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسی ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی اور شرحِ سود 11.50 فیصد پر برقرار رہے گی۔