کراچی: ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی سونا مزید سستا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد سونا 4 لاکھ 49 ہزار 336 روپے فی تولہ کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 429 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 85 ہزار 233 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 40 ڈالر کمی کے بعد 4,268 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 800 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ مسلسل دوسرے روز قیمت میں کمی سے مقامی صرافہ بازار میں سونے کے نرخ مزید نیچے آگئے ہیں۔