اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرحِ سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرحِ سود میں کسی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس سے قبل مالیاتی شعبے کی اکثریت نے بھی توقع ظاہر کی تھی کہ مرکزی بینک موجودہ شرحِ سود برقرار رکھے گا۔