ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس (DGIP) نے پاسپورٹ فیس کی ادائیگی کے طریقہ کار میں اہم تبدیلی کردی ہے۔ نئے اعلامیے کے مطابق اب پاسپورٹ فیس صرف مقررہ Raast QR کوڈ اسکین کرکے جمع کرائی جائے گی۔
DGIP کے مطابق IBFT کے ذریعے IBAN استعمال کرتے ہوئے یا Passport Fee Asaan کے PSID کے ذریعے کی جانے والی ادائیگیاں قبول نہیں کی جائیں گی۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ پاسپورٹ فیس جمع کراتے وقت صرف مقررہ Raast QR کوڈ استعمال کریں تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حکومت پاسپورٹ اور دیگر ضروری دستاویزات کی تصدیق کے عمل کو مزید تیز، آسان اور مؤثر بنانے کے اقدامات کر رہی ہے، خصوصاً بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے۔






