ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 5 ہزار 600 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 56 ہزار 736 روپے ہوگئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 801 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 91 ہزار 577 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہوگیا۔ عالمی بازار میں فی اونس سونے کی قیمت 56 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 342 ڈالر ہوگئی۔
عالمی قیمت میں کمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں نمایاں کمی کے باعث پاکستان میں بھی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔






