ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی فی تولہ سونا 600 روپے سستا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 600 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 62 ہزار 336 روپے ہوگئی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 515 روپے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 96 ہزار 378 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی اونس سونا 6 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 398 ڈالر پر آگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 400 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔