جماعت اسلامی کی جانب سے پیٹرولیم لیوی سے متعلق پیش کی گئی قرارداد سندھ اسمبلی میں کثرتِ رائے سے منظور کرلی گئی، جس کے بعد سیکریٹری سندھ اسمبلی نے قرارداد کی تفصیلات سے وزارتِ پیٹرولیم کو بھی آگاہ کردیا۔

سیکریٹری سندھ اسمبلی کی جانب سے وزارتِ پیٹرولیم کو بھیجے گئے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد ایوان نے کثرتِ رائے سے منظور کی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ملک میں پیٹرول کی اصل قیمت 238 روپے 70 پیسے فی لیٹر ہے، جبکہ حکومت پیٹرول پر 80 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی وصول کر رہی ہے۔

قرارداد کے مطابق عوام پہلے ہی مہنگائی سے پریشان ہیں، اس لیے پیٹرول پر عائد غیر ضروری لیوی ختم کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔