کراچی: ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی فی تولہ سونا مزید سستا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 400 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 63 ہزار 136 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 58 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 97 ہزار 64 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ عالمی بازار میں سونا 24 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 406 ڈالر فی اونس پر آگیا۔

واضح رہے کہ 5 ستمبر کو بھی پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کمی ہوئی تھی۔