پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی سونا مزید سستا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1 ہزار 800 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 66 ہزار 136 روپے فی تولہ ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 543 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 99 ہزار 636 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ عالمی سطح پر سونا 18 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 436 ڈالر فی اونس پر آگیا۔
سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی قیمتوں پر دباؤ برقرار ہے۔






