پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 12 ہزار 800 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 38 ہزار 136 روپے ہوگئی۔

10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 10 ہزار 973 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار 631 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ عالمی نرخ 128 ڈالر کم ہو کر 4,156 ڈالر فی اونس پر آگیا۔ رپورٹس کے مطابق امریکی شرح سود سے متعلق توقعات نے سونے کی قیمت پر دباؤ ڈالا۔

اس سے ایک روز قبل بھی پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2,100 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔