لاہور میں کار چوری کی وارداتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران شہر میں کار چوری کے 37 مقدمات درج ہوئے، جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 148 مقدمات رپورٹ ہوئے تھے۔
پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق شہر میں کار چوری کی وارداتوں میں مجموعی طور پر تقریباً 75 فیصد کمی آئی ہے۔
ڈویژن وار اعداد و شمار کے مطابق سٹی ڈویژن میں کار چوری کے مقدمات گزشتہ سال 8 سے کم ہو کر رواں سال 3، کینٹ ڈویژن میں 30 سے کم ہو کر 6 اور سول لائنز ڈویژن میں 18 سے کم ہو کر 9 رہ گئے۔
اسی طرح صدر ڈویژن میں گزشتہ سال 33 کے مقابلے میں رواں سال 7، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 13 کے مقابلے میں 2 جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 46 کے مقابلے میں رواں سال کے پہلے 7 ماہ میں 10 کار چوری کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں کار چوری کے واقعات میں یہ نمایاں کمی پولیس کی کارکردگی، نگرانی اور جرائم کی روک تھام کے اقدامات کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔






