وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس سال 2026 کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا عمل باضابطہ طور پر شروع کر دیا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق تمام ٹیکس دہندگان اب اپنے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرا سکتے ہیں۔ ادارے نے شہریوں اور کاروباری اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گوشوارے جمع کراتے وقت تمام معلومات مکمل، درست اور حقائق پر مبنی فراہم کریں۔
ایف بی آر نے زور دیا ہے کہ مقررہ مدت کے اندر دیانتداری سے ریٹرن جمع کرانا نہ صرف قانونی ذمہ داری ہے بلکہ ملک کے ٹیکس نظام کو مضبوط اور شفاف بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
ادارے نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ آخری تاریخ کا انتظار کرنے کے بجائے بروقت اپنے گوشوارے جمع کرائیں تاکہ جرمانوں یا دیگر قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔






