کامن ویلتھ گیمز 2026 کے سوئمنگ مقابلوں میں پاکستانی تیراکوں کی مایوس کن کارکردگی دوسرے روز بھی جاری رہی اور چاروں قومی سوئمرز اپنے اپنے ایونٹس کی ہیٹس سے آگے نہ بڑھ سکے۔

ویمنز 200 میٹر فری اسٹائل میں جہاں آرا نبی نے 2 منٹ 11.16 سیکنڈ کا وقت لیا اور 36 تیراکوں میں 29ویں نمبر پر رہیں۔ مینز 400 میٹر فری اسٹائل میں احمد درانی 4 منٹ 14.85 سیکنڈ کے ساتھ 27 میں سے 22ویں پوزیشن حاصل کرسکے۔

مینز 50 میٹر فری اسٹائل میں حمزہ آصف نے 24.17 سیکنڈ میں ریس مکمل کرتے ہوئے 68 تیراکوں میں 39ویں پوزیشن حاصل کی اور ٹاپ 16 میں جگہ نہ بنا سکے۔

ویمنز 100 میٹر بریسٹ اسٹروک میں حریم ملک 1 منٹ 22.51 سیکنڈ کے ساتھ 28 میں سے 27ویں نمبر پر رہیں۔

اِن نتائج کے بعد پاکستان نے سوئمنگ مقابلوں کا دوسرا دن بھی اس صورتحال کے ساتھ مکمل کیا کہ اس کے چاروں میں سے کوئی بھی تیراک اگلے مرحلے تک رسائی حاصل نہ کرسکا۔