قمر زمان اسکواش کمپلیکس پشاور میں پہلا پی ایس اے سیٹلائٹ انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ شروع ہوگیا۔
ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سابق عالمی اسکواش چیمپئن قمر زمان تھے۔ اس موقع پر اسکواش لیجنڈ محب اللہ خان، پاکستان اسکواش فیڈریشن کے ڈائریکٹر اکیڈمی گروپ کیپٹن عرفان اصغر، خیبر پختونخوا اسکواش ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری منصور زمان اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔
ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں سعید عبدل نے شاہاب خان کو شکست دے دی۔ سعید عبدل نے میچ میں 11-3، 11-7، 11-7 اور 11-3 سے کامیابی حاصل کی۔
منتظمین کے مطابق بین الاقوامی سطح کے اس ایونٹ کا مقصد نوجوان پاکستانی اسکواش کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنا اور انہیں عالمی سطح پر مسابقتی تجربہ دینا ہے۔
منتظمین نے امید ظاہر کی کہ ٹورنامنٹ سے پاکستانی کھلاڑیوں کو عالمی رینکنگ بہتر بنانے اور بین الاقوامی مقابلوں میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔






