جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ بولر ایلن ڈونلڈ نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینگروز کی ٹیم اب حریفوں میں وہ خوف پیدا نہیں کرتی جو ماضی میں اس کی پہچان ہوا کرتا تھا۔

اپنے ایک انٹرویو میں ایلن ڈونلڈ کا کہنا تھا کہ 1990ء اور 2000ء کی دہائی میں آسٹریلیا کو عالمی کرکٹ میں ایک مضبوط اور بااثر ٹیم سمجھا جاتا تھا، تاہم اب حریف ٹیمیں ان کے خلاف زیادہ اعتماد کے ساتھ میدان میں اترتی ہیں۔

انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف بھارت کی حالیہ کامیابیوں اور بارڈر-گواسکر ٹرافی میں شکست کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عالمی کرکٹ میں دیگر ٹیمیں بھی آسٹریلیا کے قریب آ چکی ہیں۔

ایلن ڈونلڈ کے مطابق آسٹریلوی ٹیم کی روایتی جارحانہ باڈی لینگویج اور حریفوں پر نفسیاتی دباؤ ڈالنے کی صلاحیت بھی پہلے جیسی نہیں رہی۔