پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2026 کے سیمی فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) کے مطابق سری لنکا کے خلاف سیمی فائنل میں پاکستان ٹیم مقررہ وقت میں ایک اوور مکمل نہ کرسکی، جس پر ٹیم پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔
پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے جرمانے کو قبول کرلیا ہے۔
پاکستان ٹیم کو سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن سری لنکا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد قومی ٹیم ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2026 سے باہر ہوگئی۔






