قازقستان کی ایلینا ریباکینا نے یو ایس اوپن ویمنز سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فائنل میں ریباکینا نے عالمی نمبر ون بیلاروس کی ارینا سبالینکا کو 1-2 سیٹس سے شکست دے کر گرینڈ سلم ٹرافی حاصل کی۔ شکست کے بعد سبالینکا شدید مایوسی کا شکار نظر آئیں اور غصے میں اپنا ریکٹ توڑ دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریکٹ توڑنے پر انہیں 50 ہزار ڈالر تک جرمانے کا سامنا ہوسکتا ہے، جبکہ دیگر خلاف ورزیوں کی صورت میں مجموعی جرمانہ 70 ہزار ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ سبالینکا نے کہا کہ گرینڈ سلم فائنل ہارنے کے بعد جذبات پر قابو رکھنا مشکل تھا اور ریکٹ توڑ کر انہوں نے اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔
کھیل
یو ایس اوپن ٹینس ٹائٹل قازقستان کی ایلینا ریباکینا کے نام، ارینا سبالینکا کو شکست

کھیل · The Frontier Voice





