برمنگھم: انگلینڈ نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں کامیابی حاصل کرلی۔

پاکستان کی جانب سے دیے گئے 130 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کا آغاز انتہائی خراب رہا اور دونوں اوپنرز بین ڈکٹ اور ایمیلو گے بغیر کوئی رن بنائے صرف 2 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔

تاہم اس کے بعد کپتان جو روٹ اور جورڈن کاکس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو مزید نقصان کے بغیر فتح سے ہمکنار کردیا۔ جو روٹ 62 رنز جبکہ جورڈن کاکس 59 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔

پاکستان نے تیسرے روز اپنی دوسری اننگز میں 449 رنز بنائے تھے اور انگلینڈ کو مجموعی طور پر 130 رنز کا ہدف دیا تھا۔