پاکستان کے آل راؤنڈر خوشدل شاہ نے پاکستان کرکٹ چھوڑنے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔
خوشدل شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ایسی خبریں جعلی ہیں جن میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ چھوڑ رہے ہیں، اور یہ بات بالکل غلط ہے۔
آل راؤنڈر نے کہا کہ پاکستان ان کا گھر ہے اور ملک کی نمائندگی ہمیشہ ان کی اولین ترجیح اور سب سے بڑا اعزاز رہی ہے۔ انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ بے بنیاد افواہوں پر یقین نہ کریں۔
خوشدل شاہ نے واضح کیا کہ پاکستان کرکٹ سے ان کی وابستگی میں نہ پہلے کوئی تبدیلی آئی ہے اور نہ آئندہ آئے گی۔






