خیبرپختونخوا میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران صوبے میں 163 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے بعد رواں سال تصدیق شدہ کیسز کی مجموعی تعداد 1,690 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ ہفتے 1,454 مشتبہ کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔ اعداد و شمار کے مطابق کوہاٹ 1,023 تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ سب سے زیادہ متاثرہ ضلع ہے، جبکہ پشاور میں 316 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ رواں سال صوبے میں ڈینگی کے باعث اب تک کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ حکام کی جانب سے ڈینگی کی صورتحال کی نگرانی اور کیسز کے اعداد و شمار مرتب کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔