پاکستانی اداکارہ و میزبان ہِرا مانی نے اپنی ازدواجی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شوہر مانی کے ساتھ اختلافات اور لڑائیوں کے باوجود دونوں کے درمیان گہری دوستی ان کے رشتے کو مضبوط بناتی ہے۔
ہِرا مانی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ ایسا نہیں ہے کہ وہ اور مانی کبھی نہیں لڑتے، بلکہ دونوں کے درمیان بعض اوقات شدید بحث بھی ہوجاتی ہے۔ اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ دن میں تقریباً 10 مرتبہ بھی لڑ لیتے ہیں۔
اداکارہ کے مطابق اختلافات کے باوجود ان دونوں کے درمیان بات چیت کا سلسلہ جاری رہتا ہے اور یہی دوستی ان کے رشتے کا اہم پہلو ہے۔
ہِرا مانی نے کہا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ان کا شوہر ہی ان کا دوست بھی بن جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگوں سے انہیں مانی کے بارے میں مختلف باتیں سننے کو ملتی ہیں، تاہم وہ خود اپنے شوہر سے دن بھر بات کرتی رہتی ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ ان کا صرف ایک دوست ہے اور وہ ان کے شوہر مانی ہیں۔ انہوں نے اپنے رشتے کو نظرِ بد سے محفوظ رکھنے کی دعا بھی کی۔






