بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے اور سابق امریکی ماڈل واکر بلانکو کے درمیان گزشتہ دو سال سے جاری قربت اور مبینہ محبت کے خاتمے کی اطلاعات سامنے آگئی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اننیا پانڈے نے گزشتہ ہفتے رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا، تاہم دونوں کے درمیان بریک اپ باہمی رضامندی سے ہوا اور کسی تلخی کی اطلاعات نہیں ہیں۔
اننیا اور واکر کی ملاقات ایک بھارتی شادی کی تقریب کے دوران ہوئی تھی، جس کے بعد دونوں کو کئی مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا۔ دونوں سوشل میڈیا پوسٹس میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ نظر آتے رہے اور بیرونِ ملک تعطیلات بھی ایک ساتھ گزاریں۔
اگرچہ دونوں نے کبھی باضابطہ طور پر اپنے رشتے کی تصدیق نہیں کی، تاہم ان کی قربت کے کئی اشارے مداحوں کی توجہ کا مرکز رہے۔ واکر اننیا کی نجی سالگرہ کی تقریب میں بھی شریک ہوئے تھے اور انہوں نے اداکارہ کے لیے محبت بھرا پیغام بھی شیئر کیا تھا۔
اننیا نے ایک موقع پر محبت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے نزدیک محبت کی بنیاد دوستی، تعلق، اعتماد اور ایک دوسرے کے سامنے حقیقی رہنے کی آزادی ہے۔
واکر بلانکو کا تعلق شکاگو سے ہے اور وہ سابق ماڈل ہیں۔ وہ بالی ووڈ کی متعدد شخصیات سے دوستی کے باعث بھارتی فلمی حلقوں میں بھی جانے جاتے ہیں۔






