فیشن کی دنیا میں ایک منفرد انداز اس وقت توجہ کا مرکز بن گیا جب اداکارہ مارگریٹ کوالی لندن میں اپنی فلم ’دی ڈاگ اسٹار‘ کے پریمیئر میں ایسی سینڈلز پہن کر پہنچیں جو پہلی نظر میں تقریباً دکھائی ہی نہیں دیتیں۔
معروف فیشن برانڈ شینیل (Chanel) کی ان سینڈلز کو ’نیکڈ سینڈلز‘ کہا جا رہا ہے۔ ان کا ڈیزائن روایتی جوتوں سے بالکل مختلف ہے، کیونکہ سینڈلز پاؤں کو مکمل طور پر ڈھانپنے کے بجائے بنیادی طور پر ٹخنے کے گرد نظر آتی ہیں جبکہ پاؤں کا بیشتر اور اگلا حصہ کھلا رہتا ہے۔
مارگریٹ کوالی کی ریڈ کارپٹ سے سامنے آنے والی تصاویر میں بعض زاویوں سے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے انہوں نے جوتے پہنے ہی نہیں اور وہ ننگے پاؤں ریڈ کارپٹ پر موجود ہیں۔
اس منفرد ڈیزائن نے سوشل میڈیا پر بھی نئی بحث چھیڑ دی۔ کچھ صارفین نے اسے جدید اور دلچسپ فیشن قرار دیا جبکہ بعض نے اسے غیر عملی قرار دیتے ہوئے حیرت کا اظہار کیا۔
فیشن ماہرین اور سوشل میڈیا صارفین کے لیے اب یہ سوال بھی دلچسپی کا باعث بن گیا ہے کہ آیا ’نیکڈ سینڈلز‘ محض ریڈ کارپٹ فیشن کا حصہ ہیں یا عام فیشن میں بھی جگہ بنا سکیں گی۔






