معروف میزبان اور صحافی اقرار الحسن نے اپنی تینوں اہلیہ، قرۃ العین اقرار، فرح یوسف اور عروسہ خان سے محبت کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی سب سے زیادہ پیاری اہلیہ کون ہیں۔

اقرار الحسن حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے، جہاں میزبان نے ان کی ازدواجی زندگی کے بارے میں سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ وہ اپنی تینوں بیویوں میں سے کس سے سب سے زیادہ محبت کرتے ہیں۔

ابتدا میں اقرار الحسن نے مسکراتے ہوئے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ اگر انہوں نے کسی ایک کا نام لیا تو گھر میں لڑائی ہوسکتی ہے۔

تاہم گفتگو کے دوران انہوں نے بالآخر بتایا کہ وہ فرح یوسف سے بھی بہت محبت کرتے ہیں، لیکن ان کی سب سے پیاری اہلیہ قرۃ العین ہیں، جو پہلاج کی والدہ ہیں۔

اقرار الحسن نے مزید کہا کہ ان کے مطابق فرح یوسف ان سے سب سے زیادہ محبت کرتی ہیں جبکہ گھر میں سب لوگ عروسہ خان سے سب سے زیادہ محبت کرتے ہیں۔

ان کے دلچسپ اور بے تکلف جواب نے پوڈکاسٹ کے دوران ان کی ازدواجی زندگی اور تینوں اہلیہ کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے گفتگو کو مزید دلچسپ بنا دیا۔