بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ وہ 60 سال کی عمر میں بھی سنگل ہیں اور فی الحال کسی نئے رشتے میں آنے کے لیے تیار نہیں۔

’بگ باس 20‘ کے گرینڈ پریمیئر کے دوران سلمان خان نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے گفتگو کی۔ شو کے دوران انہوں نے ’بگ باس‘ سے مزاحیہ انداز میں کہا، ’’بگ باس، آپ بھی سنگل، میں بھی سنگل۔‘‘

اس پر بگ باس نے کہا کہ وہ سنگل رہتے ہوئے خوش ہیں، جس پر سلمان خان نے برجستہ انداز میں واضح کیا کہ وہ بھی فی الحال کسی نئے رشتے کے لیے تیار نہیں۔

سلمان خان کی سنگل زندگی طویل عرصے سے شوبز حلقوں میں گفتگو کا موضوع رہی ہے۔ اس سے قبل ’بگ باس 16‘ کے سیٹ پر بھی اداکار نے کہا تھا کہ غیر شادی شدہ رہنا مکمل طور پر ان کا اپنا انتخاب نہیں تھا۔

سلمان خان ماضی میں شادی اور رشتے سے متعلق سوالات کا کئی مرتبہ سامنا کر چکے ہیں۔ ان کی نجی زندگی کے حوالے سے مختلف اداکاراؤں کے ساتھ تعلقات کی خبریں بھی سامنے آتی رہی ہیں، تاہم کئی تعلقات کی انہوں نے باضابطہ طور پر تصدیق نہیں کی۔

اداکار ماضی میں اپنی سنگل زندگی کے حوالے سے کہہ چکے ہیں کہ وہ اپنی موجودہ حیثیت سے خوش ہیں اور شادی یا گرل فرینڈ بنانے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔