پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ عینا آصف نے اپنی 18ویں سالگرہ منائی اور جشن کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو بتایا کہ وہ 18 سال کی ہوگئی ہیں۔ تصاویر میں عینا آصف خوشگوار موڈ میں سالگرہ مناتی نظر آئیں۔ اس موقع پر انہوں نے سرخ رنگ کا سادہ لانگ ڈریس زیب تن کیا۔
تصاویر سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے انہیں سالگرہ کی مبارکباد اور نیک خواہشات دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ عینا آصف نے کم عمری میں اداکاری شروع کی اور مختلف ڈراموں میں اپنی اداکاری سے ناظرین کی توجہ حاصل کی۔






