بھارتی ریاست مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر نِدھی تیواری مبینہ طور پر خودکشی کے نتیجے میں ہلاک ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نِدھی تیواری کے فیس بک پر تقریباً 9 لاکھ جبکہ انسٹاگرام پر 7 لاکھ فالوورز تھے۔ ان کی ویڈیوز کو لاکھوں افراد دیکھتے تھے اور وہ بھارت کی نمایاں ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئیٹرز میں شمار ہوتی تھیں۔

رپورٹس کے مطابق نِدھی نے 2024 میں ’مس پریٹی انڈیا‘ کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔ وہ ماڈلنگ اور اداکاری میں کیریئر بنانے کی کوشش کر رہی تھیں جبکہ سوشل میڈیا پر بھی مسلسل متحرک تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے اہلخانہ نے نِدھی کو گھر میں بے ہوشی کی حالت میں پایا اور انہیں اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ واقعے سے قبل نِدھی کسی شخص سے فون پر بات چیت کے دوران پریشان دکھائی دے رہی تھیں۔ پولیس کے مطابق واقعے سے قبل ہونے والی گفتگو اور دیگر حالات کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ موت کی حتمی وجہ کے بارے میں اس مرحلے پر کوئی حتمی نتیجہ اخذ نہیں کیا گیا۔