کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی ایک بار پھر اپنے منفرد فیشن انداز کی بدولت سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ حال ہی میں سامنے آنے والے ان کے نئے فوٹو شوٹ نے مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھیڑ دی ہے۔

فیشن فوٹو شوٹ میں سجل علی نے لمبے سیاہ وگ، گہرے میک اپ اور ڈارک رنگ کے ملبوسات کا انتخاب کیا، جس نے ان کی شخصیت کو ایک بالکل مختلف انداز میں پیش کیا۔ اس ہائی فیشن کانسیپٹ شوٹ کو کئی مداحوں نے ان کے کیریئر کا منفرد تجربہ قرار دیا۔

سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے اس نئے لک پر ملے جلے ردعمل سامنے آئے۔ متعدد صارفین نے ان کے اعتماد، اسٹائل اور فیشن سینس کی تعریف کی، جبکہ بعض نے اس انداز کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے دلچسپ تبصرے کیے۔ کچھ صارفین نے انہیں اینی میٹڈ فلم کے مشہور کردار میویس سے بھی تشبیہ دی، جبکہ چند مداحوں کا کہنا تھا کہ ڈرامہ "زنجیریں" میں ان کا سادہ اور قدرتی انداز زیادہ پسند آیا تھا۔

سجل علی کا یہ نیا فوٹو شوٹ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جہاں مداح مسلسل اس پر اپنی آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔ مختلف ردعمل کے باوجود یہ فوٹو شوٹ شوبز حلقوں اور مداحوں کی بھرپور توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔