بالی ووڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے ایک بار پھر شوہر کی مبینہ گرل فرینڈ اداکارہ کومل رانی سوارنکر کو تنقید کا نشانہ بنا دیا۔
تازہ گفتگو میں سنیتا آہوجا نے گووندا کے کومل رانی کے ساتھ مسلسل میل جول پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ گووندا کو اپنی بیٹی کی عمر کی لڑکی کے ساتھ گھومتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔
سنیتا نے اداکارہ کے لباس پر بھی طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کا ’شوگر ڈیڈی‘ اتنا امیر ہے تو انہیں اچھے کپڑے پہننے چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گووندا کا دماغ خراب ہو چکا ہے۔
گووندا اور کومل رانی حالیہ دنوں اپنی آنے والی فلم ’روپا‘ کی تشہیری سرگرمیوں کے باعث خبروں میں ہیں۔ دونوں کو ممبئی ایئرپورٹ پر ایک ساتھ دیکھے جانے کے بعد گووندا اور کومل کے مبینہ پرانے تعلقات سے متعلق قیاس آرائیاں دوبارہ شروع ہو گئی ہیں۔
سنیتا نے فلم کی تشہیر کے انداز پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ عام طور پر فلم مکمل ہونے کے بعد اس کی تشہیر شروع ہوتی ہے، تاہم یہاں فلم مکمل ہونے سے پہلے ہی پروموشن شروع کر دی گئی ہے۔






