کراچی: کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش کے بعد محکمۂ موسمیات نے مختلف علاقوں میں ریکارڈ ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق شہر کے مختلف حصوں میں ہلکی سے معتدل بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق ڈی ایچ اے فیز 7 میں سب سے زیادہ 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ شب شہر میں ہونے والی بارش کا بلند ترین ریکارڈ رہا۔

اعداد و شمار کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں 5.5 ملی میٹر جبکہ گلشنِ حدید میں 5 ملی میٹر بارش ہوئی۔

اسی دوران کیماڑی میں 4 ملی میٹر، ناظم آباد میں 3.2 ملی میٹر، پی اے ایف مسرور بیس پر 3 ملی میٹر، گلشنِ معمار میں 2.6 ملی میٹر، صدر میں 2 ملی میٹر اور نارتھ کراچی میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق ایم نائن موٹر وے پر 0.5 ملی میٹر جبکہ پی اے ایف فیصل بیس پر 0.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

بارش کے باعث کراچی کے مختلف علاقوں میں موسم خوشگوار ہوگیا، جبکہ شہریوں نے گرمی اور حبس میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔