واٹس ایپ پر نجی گفتگو، تصاویر اور ذاتی معلومات کو محفوظ رکھنے کے لیے کئی سیکیورٹی فیچرز موجود ہیں۔ تاہم کچھ سیٹنگز فعال نہ ہونے سے پرائیویسی متاثر ہوسکتی ہے۔

صارفین اپنی نجی چیٹس کو چیٹ لاک کے ذریعے محفوظ کرسکتے ہیں۔ لاک کی گئی چیٹس الگ فولڈر میں چلی جاتی ہیں۔ انہیں پاس ورڈ یا خفیہ کوڈ سے بھی محفوظ کیا جاسکتا ہے۔

واٹس ایپ میں پروفائل تصویر کی رسائی بھی محدود کی جاسکتی ہے۔ صارف طے کرسکتا ہے کہ تصویر کون دیکھ سکتا ہے۔

ایپ لاک کے ذریعے واٹس ایپ کو فنگر پرنٹ، فیس آئی ڈی یا ٹچ آئی ڈی سے محفوظ کیا جاسکتا ہے۔ اس کے بعد ایپ کھولنے کے لیے تصدیق ضروری ہوتی ہے۔

حساس تصاویر، ویڈیوز اور وائس میسجز کے لیے View Once فیچر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ مواد دیکھنے یا سننے کے بعد چیٹ سے غائب ہوجاتا ہے۔

صارفین اپنے اسٹیٹس کی رسائی بھی محدود کرسکتے ہیں۔ وہ مخصوص افراد یا گروپس کو اسٹیٹس دکھانے کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

ان سیٹنگز کو چیک کرکے صارفین اپنی واٹس ایپ پرائیویسی اور سیکیورٹی کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔