اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے کی میزبانی میں سعودی عرب کے قومی دن کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں وفاقی وزرا، اعلیٰ سرکاری حکام، سفارت کاروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات بھی شریک ہوئیں۔
اس موقع پر سعودی سفارتخانے کے ناظم الامور نائف بن ملافخ نے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کی جانب سے سیکیورٹی، استحکام اور خوشحالی کے لیے مشترکہ عزم کا بھی اظہار کیا۔
تقریب کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے سیاسی اور عسکری تعلقات کی عکاسی کرنے والا خصوصی نغمہ بھی پیش کیا گیا۔
سعودی عرب کے قومی دن کی تقریب میں پاکستان کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔






