کرپشن اور اختیارات کے مبینہ ناجائز استعمال کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے رحیم یار خان میں 21 پولیس ملازمین کو معطل کر دیا گیا۔
ڈی پی او عرفان علی سموں کے مطابق معطل کیے گئے پولیس ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔
ڈی پی او نے کہا کہ پولیس میں میرٹ، شفافیت اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ان کے مطابق بدعنوانی میں ملوث عناصر کے خلاف محکمانہ قوانین کے تحت کارروائی جاری رہے گی۔






