پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کا لانگ مارچ ہو اور پرامن بھی ہو۔

اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے الزام عائد کیا کہ ایک حکومتی ٹولہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ ان کے مطابق یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی اداروں پر حملہ آور ہوگی، جبکہ اس بیانیے کا تدارک ہونا چاہیے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کو معلوم ہے کہ اسے کس سے بات کرنی ہے، بات چیت ہونی چاہیے، تاہم بدقسمتی سے فی الحال مذاکرات نہیں ہو رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مسائل کا حل سیاسی طریقے سے نکالا جانا چاہیے۔