اسلام آباد: پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ملک بھر میں دہشت گردی کے خلاف مجموعی طور پر 40 ہزار 348 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (IBOs) کیے گئے، جن کے نتیجے میں 2 ہزار 84 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بریفنگ کا مقصد ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں سے متعلق عوام کو آگاہ کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں سے 31 ہزار 80 کارروائیاں بلوچستان جبکہ 7 ہزار 177 آپریشنز خیبرپختونخوا میں کیے گئے، جہاں سیکیورٹی فورسز دہشت گرد عناصر کے خلاف مسلسل کارروائیاں کر رہی ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔