واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے کسی قسم کی ہدایت یا مشورے کی ضرورت نہیں۔ فاکس نیوز کو دیے گئے ایک ٹیلیفونک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے معاملے پر امریکہ کا مؤقف انتہائی سخت ہے اور وہ تہران کو معاہدوں کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دے گا۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایران نے اپنے وعدوں کی خلاف ورزی کی، جس کے بعد اس پر دوبارہ ناکہ بندی نافذ کی گئی۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ایران کے ساتھ معاہدہ نہ ہو سکا تو امریکہ اپنا مشن مکمل کرے گا۔
امریکی صدر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز پر امریکہ کا مکمل کنٹرول ہے اور ایران کی جانب جانے والا کوئی بھی جہاز امریکی ناکہ بندی عبور نہیں کر سکتا۔
انہوں نے واضح کیا کہ جاری مذاکرات صرف ایران کے جوہری پروگرام تک محدود ہیں، تاہم ان کے بقول ایران بار بار اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹ جاتا ہے۔






