پشاور کے علاقے گڑھی شیرداد، ورسک روڈ پر سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق آپریشن کے دوران پولیس کانسٹیبل آفاق شہید ہوگئے جبکہ 2 دیگر اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
واقعے کے بعد پولیس اور سی ٹی ڈی کی اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ علاقے میں سرچ اور آپریشن جاری رہا۔ حکام کی جانب سے ہلاک دہشتگرد کی شناخت اور دیگر تفصیلات سے متعلق مزید معلومات سامنے آنا باقی ہیں۔
پولیس اہلکار کی شہادت ایک بار پھر دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں میں قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو درپیش خطرات کو اجاگر کرتی ہے۔






