ضلع ٹانک کی مانجھی خیل چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ پولیس لائن ٹانک میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ میں اعلیٰ سول و عسکری حکام، پولیس افسران، شہداء کے اہلِ خانہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

نمازِ جنازہ میں انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاونِ خصوصی طارق سعید مروت سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کے جسدِ خاکی کو سلامی پیش کی، جبکہ وطن کے لیے ان کی خدمات اور قربانیوں کو بھرپور انداز میں سراہا گیا۔

بعد ازاں آئی جی پولیس خیبرپختونخوا اور چیف سیکرٹری نے مانجھی خیل حملے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔ انہوں نے زخمی اہلکاروں کی خیریت دریافت کی، ان کے علاج معالجے کا جائزہ لیا اور ان کی مالی معاونت بھی کی۔

اعلیٰ حکام نے زخمی اہلکاروں کو یقین دلایا کہ ان کے علاج، فلاح و بہبود اور دیگر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، جبکہ شہداء کے اہلِ خانہ کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

اس موقع پر حکام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس فورس کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔