پشاور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔
جاری کردہ نتائج کے مطابق انٹر پارٹ ون میں 63 ہزار 605 طلبہ و طالبات نے امتحان میں شرکت کی، جن میں سے 31 ہزار 169 طلبہ کامیاب قرار پائے، جبکہ نتائج کی شرح 99.60 فیصد رہی۔
دوسری جانب انٹر پارٹ ٹو میں 66 ہزار 735 طلبہ و طالبات نے امتحان دیا، جن میں سے 35 ہزار 103 طلبہ کامیاب ہوئے۔ پارٹ ٹو میں کامیابی کی شرح 52.60 فیصد رہی، جبکہ 30 ہزار 878 طلبہ و طالبات فیل ہوئے۔






