سیکیورٹی انتظامات کے پیش نظر اسلام آباد کے 24 تعلیمی ادارے کل سے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مختلف سیکٹرز کے اسکولز اور کالجز اس فیصلے سے متاثر ہوں گے۔ دیگر تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق ایف 6، ایف 7 اور جی 7 کے بعض تعلیمی اداروں میں پولیس اہلکاروں کے قیام کا انتظام کیا جائے گا۔
ترنول، سنگجانی، سہالہ اور راول ڈیم کے علاقوں کے بعض تعلیمی ادارے بھی بند رکھنے کی اطلاعات ہیں۔
تاہم دستیاب معلومات کے مطابق وفاقی وزارتِ تعلیم نے تاحال اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔
اس لیے اداروں کی بندش سے متعلق حتمی سرکاری ہدایات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔






