روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے خبردار کیا ہے کہ اگر مغربی ممالک نے روسی تجارتی جہازوں کو قبضے میں لیا تو روس بھی اسی انداز میں جواب دے گا اور جہاں ضروری اور مناسب سمجھے گا، وہاں کارروائی کرے گا۔

روسی خبر ایجنسی کے مطابق پیوٹن نے روسی جزیرے سخالین میں بحری فوجی مشقوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کئی ممالک روسی بحری جہازوں کی نقل و حرکت محدود کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ نیٹو ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں اپنی مداخلت بڑھا رہا ہے اور آرکٹک میں بھی کشیدگی پیدا ہو رہی ہے۔

روسی صدر نے یورپی یونین کے ممالک کی جانب سے روسی تجارتی جہازوں کو قبضے میں لینے کی کوششوں کو بحری قزاقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ روس ایسے اقدامات کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

پیوٹن کے بیان سے روس اور مغربی ممالک کے درمیان پہلے سے موجود کشیدگی میں مزید اضافے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔