وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں میں فائر سیفٹی انتظامات کی جامع رپورٹ طلب کرلی۔

مریم نواز نے ہدایت کی ہے کہ تمام اضلاع کے اسپتالوں میں ہنگامی اخراج کے راستوں اور فائر ایمرجنسی کے دوران ریسکیو ٹیموں کی رسائی کا جائزہ لیا جائے۔ متعلقہ حکام کو ریسکیو اداروں سے مشاورت کے بعد ہنگامی راستوں کا معائنہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری اسپتالوں میں فائر ہائیڈرنٹس کا کام 7 روز میں مکمل کرنے کا حکم دیا ہے، جبکہ صوبے کے بڑے سرکاری اسپتالوں کے اطراف بھی فائر ہائیڈرنٹس قائم کیے جائیں گے۔

محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے ترجمان کے مطابق پہلے مرحلے میں 57 سرکاری اسپتالوں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے، جبکہ واسا کو مناسب مقامات کی نشاندہی اور فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔