ایران میں ’’جاں فدائے ایران‘‘ مہم کے تحت گرینڈ مشقوں کا آغاز ہوگیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے بھی مشقوں میں شرکت کی اور عوام کی بڑی تعداد کی شرکت کو سراہا۔
مشقوں کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مسعود پزشکیان نے کہا کہ ’’جاں فدائے ایران‘‘ مشقوں میں عوام کی بھرپور شرکت قابلِ تعریف ہے۔ ان کے مطابق عوامی مشقوں میں شرکت ملک کی آزادی اور سالمیت کے تحفظ کے لیے اجتماعی عزم کی علامت ہے۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کی عزت اور سربلندی کے تحفظ کے لیے قومی اتحاد، یکجہتی اور عوامی شرکت ضروری ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق یہ مشقیں ملک میں عوامی شرکت اور قومی یکجہتی کے اظہار کے طور پر منعقد کی جا رہی ہیں۔






