کراچی: ایم ڈی کیٹ 2026ء کے انعقاد کی تاریخ سامنے آگئی، سیبا ٹیسٹنگ سروسز کے مطابق میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز ایڈمیشن ٹیسٹ 20 ستمبر 2026ء کو منعقد ہوگا۔

سیبا ٹیسٹنگ سروسز کے مطابق ایم ڈی کیٹ کا دورانیہ 3 گھنٹے ہوگا اور تمام امیدواروں کو امتحان کے اختتام تک اپنی نشستوں پر بیٹھنا ہوگا۔

امتحان کے بعد امیدواروں کو سوالیہ پرچہ اپنے ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ سروسز کے مطابق جو امیدوار سوالیہ پرچہ واپس نہیں کرے گا، اس کا نتیجہ منسوخ کردیا جائے گا۔

سیبا ٹیسٹنگ سروسز نے امیدواروں کو امتحان سے متعلق ضروری ہدایات ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے بھی ارسال کردی ہیں۔ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ امتحان سے قبل جاری کردہ تمام ہدایات کا بغور مطالعہ کریں۔