وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر برطانیہ روانہ ہوگئے، جہاں وہ لندن میں قیام کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم لندن میں دو روز قیام کے بعد امریکا روانہ ہوں گے۔ دورۂ امریکا کے دوران وزیراعظم شہباز شریف 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔
وزیراعظم کے دورۂ برطانیہ اور امریکا کے دوران اہم ملاقاتیں اور سفارتی امور پر بات چیت بھی متوقع ہے۔






