یمن میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری لڑائی کے باعث کم از کم 46 ہزار افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔ بین الاقوامی ادارہ برائے نقل مکانی (IOM) کے سیکریٹری جنرل ایمی پوپ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں بے گھر افراد کی تعداد ہر گزرتے گھنٹے کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔
ایمی پوپ نے کہا کہ کئی خاندان دوسری یا تیسری مرتبہ اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں، جبکہ لڑائی کے پھیلاؤ کے باعث متاثرین تک امداد پہنچانا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
انہوں نے جنگ کے تمام فریقین سے مطالبہ کیا کہ شہریوں اور امدادی کارکنوں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور امدادی سامان، گاڑیوں اور مراکز کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔






