ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ برکس میں اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کی نمایاں صلاحیت موجود ہے اور یہ فورم یک طرفہ طرزِ عمل کا مقابلہ کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

برکس اجلاس میں شرکت سے قبل اپنے بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ تنظیم کا بنیادی مقصد کثیرالجہتی نظام کو فروغ دینا، رکن ممالک کی خودمختاری برقرار رکھنا اور تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔

مسعود پزشکیان کے مطابق برکس ممالک باہمی تعاون کے ذریعے تجارت اور معیشت کے شعبوں میں نئے مواقع پیدا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تنظیم عالمی سطح پر کثیرالجہتی نظام کے فروغ اور یک طرفہ اقدامات کے مقابلے کی صلاحیت رکھتی ہے۔