بیت السلام ایجوکیشنل کمپلیکس کے طالب علم محمد یمان نے کیمبرج او لیول کے مئی، جون 2026 کے امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میتھمیٹکس کے مضمون میں 200 میں سے پورے 200 نمبر حاصل کرلیے۔

محمد یمان نے او لیول میتھمیٹکس کے نصابی کوڈ 4024 میں مکمل اسکور حاصل کیا، جس کے باعث وہ کیمبرج کے ممکنہ ’ٹاپ اِن دی ورلڈ‘ اعزاز کے امیدوار بن گئے ہیں۔ تاہم اس اعزاز کا باضابطہ اعلان کیمبرج کی جانب سے ہونا باقی ہے۔

بیت السلام ایجوکیشنل کمپلیکس کے دیگر طلبہ نے بھی نمایاں نتائج حاصل کیے۔ ادارے کے مزید 13 طلبہ نے ریاضی میں 190 سے زائد نمبر حاصل کیے، جبکہ مجموعی طور پر 90 فیصد طلبہ نے A یا A گریڈ* حاصل کیا۔